محکمہ موسمیات کی ہفتہ اور پیر پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواں کا سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخواہ ، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ چاغی، نوشکی، کوئٹہ، ژوب، ہرنائی، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ہفتہ اور پیر پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Comments